طورخم بارڈر پر افغان بارڈرسکیورٹی فورس کی فائرنگ اور شیلنگ ایک پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید
افغان سکیورٹی فورسسز کی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ اور شیلنگ سے کشیدگی شدت اختیار کر گئی اور علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا پاک فوج کی جانب سے افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپوراورمؤثرجواب دیا گیا دوسری جانب جھڑپوں کے بعد افغان حکومت نے اپنی فوج کی تازہ کمک بھی سرحد پر روانہ کردی ہے۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر انتطامیہ نے طورخم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرحد پار جانے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کو روک کرواپس بھجوادیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت پرنظر رکھنے کےلیے پاکستان طورخم میں پاکستانی حدود میں گیٹ تعمیر کررہا ہے کیونکہ پاک افغان سرحد طورخم پر سب سے زیادہ نقل و حرکت ہوتی ہے اورحالیہ دنوں میں بیشتردہشت گرد اسی راستے کو استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔ کشیدگی طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے اپنی حدود میں گیٹ نصب کرنے پرہوئی
