سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کا آسان اور مفید طریقہ
How To Earn by Social Media in Urdu
آج کل سوشل میڈیااور نٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا چرچہ عام ہے جس میں تھوڑا سا جھوٹ بھی ہے اور سچ بھی جھوٹ یہ ہے کہ بغیر محنت کیے کوئی بھی کام نہیں کیا جاسکتا اور جو لوگ یا اشتہارات آپ انٹرنیٹ پہ دیکھتے ہیں کہ ایک دن میں سینکڑوں ڈالر کمائیں اور محنت بھی نہ کریں یہ صرف دکھا وا ہوتا ہے اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو لالچ دیا جاتا ہے ۔
سچ یہ ہے کہ کچھ ایسے طریقے ضرور ہیں جن کو اختیار کرے بغیر پیسے خرچ کیے دو سے پانچ ڈالر روزانہ کمائے جاسکتے ہیں بعض دفعہ یہ رقم پانچ ڈالر سے پندرہ ڈالر تک کی ہوسکتی ہے یہ سب کام ، کام کرنے والے کے ہنر اور کام کرنے کے وقت پر منحصر ہوتا ہے ۔
پیسہ کمانے کے ان آسان طریقوں میں ایک طریقہ سوشل میڈیا جیسا کہ فیس بک وغیرہ جیسی ویب سائٹس پر کام کرکے پیسے کمانے کا ہے ۔ ایسی نوے فیصد ویب سائٹس جھوٹی ہوتی ہیں اور صرف دھوکہ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں ہوتیں ۔ کچھ ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو کام کے پیسے تو دیتی ہیں لیکن ان کا طریقہ کار ایسا ہوتا ہے کہ پاکستان میں آپ یا تو ان کی سروس حاصل ہی نہیں کرسکتے یا پھر کمائے گئے پیسے پاکستان میں لا نہیں سکتے۔
لیکن جس ویب سائیٹ سے پیسے کمانے کا طریقہ میں آج آپ کو بتانے جارہا ہوں وہ فیس بک استعمال کرنے والے ایسے لوگوں کے لئے جو اس کے بغیروقت گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے یہ ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔
اس ویب سائٹ پر بھی آپ کو کام وہی کرنا ہے جو آپ فیس بک پر کرتے ہیں فرق صرف اتنا ہے فیس بک پر کام کرنے کے آپ کو پیسے نہیں ملتے لیکن اس ویب سائٹ پر آپ کو پیسے ملتے ہیں اگر آپ کسی کی پوسٹ کو لائک کریں گے تو اس کے آپ کو پیسے ملے گیں اسی پوسٹ کو شیئر کریں گے تو اسکے بھی پیسے ملیں گے اور اس پر کومنٹ کریں گے تو اس کے بھی پیسے ملیں گے۔ اگرآپ اس ویب سائیٹ پر روزانہ پانچ سے آٹھ گھنٹے کام کریں گے تو تین سے پانچ ڈالر آسانی سے کما سکتے ہیں اور پیسے بھی آپ کو فوراََ مل جاتے ہیں
اس ویب سائٹ کا پیسے بھیجنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے آج کل آپ نے ایزی پیسہ ، موبی کیش اور یوبی ایل اومنی کا نام تو سنا ہی ہوگا جیسے ہی آپ کی نکلوانے کے قابل رقم ایک ہزار تک پہنچ جاتی ہے آ پ اس رقم کو ان طریقوں میں سے کسی طریقے کے ذریعے اپنی رقم گھر بیٹھے چوبیس گھنٹوں کے اندر نکلوا سکتے ہیں ۔ میں خود بھی اس پر کام کرتا ہوں اور اچھاروزگار کماتا ہوں اس لئے میں آپ کو اس صحیح ہونے کی گارنٹی دیتا ہوں۔
انکم آن سے پیسے کمانے کا طریقہ
How to Earn by Incoemon.com
انکم آن ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو کہ بالکل فیس بک کی طر ح لیکن فیس بک کے برعکس یہ آپ کو اس پر کام کرنے کے پیسے دیتی ہے۔اس پر رجسٹر ہونا بہت ہی آسان ہے سب سے پہلے آپ انکم آن کی ویب سائٹ پر آئیں یہاں آپ کو فیس بک طرح سائن اپ کا ایک فارم ملے گا آپ کو یہ فارم بالکل صحیح بھرنا ہے یاد رکھیں اگر آپ نے اس فارم میں غلط معلومات درج کیں تو آپ پیسے نہیں نکلواسکیں گے کیونکہ پیسے نکلوانے کے لئے آپ کو اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر دیناہوگا اگر شناختی کار پر موجود معلومات آپ کی درج کی گئی معلومات کے بالکل مطابق نہیں ہونگی تو آپ کو پیسے نہیں ملیں گے اور آپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا جائے گا اور آئندہ آپ اس پر اکاوئنٹ نہیں بنا سکیں گے اور ایک صاف ستھرے اور قانونی پیسے کمانے کے طریقے سے محروم ہوجائینگے۔
انکم آن کے سائن اپ فارم پر آپ سے نام پوچھا جائے گا آپ کا ای میل آئی ڈی پوچھا جائے گا ایک پاسورڈ دینا ہوگا اس کے بعد آپ کی تاریخ پیدائش اور جنس پوچھی جائی گی اور آپ کا اکاؤنٹ کھل جائے گا۔
اکاؤنٹ کھل جانے کے بعد اس کی تصدیق کا کام شروع ہوتا ہے جو کہ بہت ہی ضروری ہے آپ نے جو ای میل آئی ڈی دیا ہوگا اس پر انکم آن کی ٹیم کی طرف سے ایک ای میل آئے گی جس میں ایک لنک ہوگا آپ کو اس لنک پر کلک کرنا ہوگا اور آپ کے ای میل کی تصدیق ہوجائے گی ۔
اس کے بعد آپ کے موبائل فون نمبر کی تصدیق کی جائے گی آپ تصدیقی فارم میں اپنا موبائل نمبر دیں گے اور انکم آن کی ٹیم کی طرف سے آپ کو ایک میسج بھیجا جائے گا جس میں ایک کوڈ ہوگا آپ کو وہ کوڈ اپنے انکم آن کے اکاؤنٹ کے فون ویری فکیشن فارم میں درج کرنا ہوگا اور آپ کے فو ن کی بھی تصدیق ہو جائے گی اب آپ انکم آن کو اپنے موبائل فون اور کمپیوٹر دونوں سے ایکسس کر سکیں گے۔
How to Work On Incomeon .com

انکم آن پر پوسٹ کرنے کا طریقہ
How to post on Incomeon.com
رہی بات کہ آپ اپنی پوسٹ پر پیسے کیوں خرچ کریں ؟ تو بات یوں ہے جناب ایک آپ کی کل کمائی کا بیس فیصد آپ کو آپ کو خرچ کرنا پڑتا ہے کیوں کہ وہ آپ کو نہیں ملتا بلکہ ہمیشہ آپ کے اکاؤنٹ میں ہی رہتا ہے ۔ اگر آپ ان پیسوں سے کسی کو بونس دینا چاہیں تو اس کی پوسٹ کے نیچے بنے گریٹ جاب کے بٹن پر کلک کریں گے اور آپ کے اکاؤنٹ سے دس روپے ان کو مل جائیں گے اس طرح آپ کی پروموٹ کی گئی پوسٹوں پر دوسرے لوگ آپ کو شاباش کے طور پر بونس دینا چاہیں گے تو آپ کی پوسٹ کے نیچے گریٹ جاب کے بٹن پر کلک کریں گے اور آپ کے اکاؤنٹ میں صرف ایک گریٹ جاب سے دس روپے آجائیں گے ۔ بیس فیصد رقم جو کہ آپ کو ہر صورت خرچ کرنی ہوتی وہ آپ نکلوا نہیں سکتے اس لئے اس کو اپنی پوسٹوں کو پرسٹ وموٹ کرنے کے لئے استعمال کریں تو آپ کو اس کو فائدا ہوگا ۔

انکم آن پر پوسٹ کو لائک کیسے کریں ۔
How to Like Post on Incomeon.com
اگر آپ ایک پوسٹ کو لائک کرچکے ہونگے تو اس پوسٹ کے نیچے likeکی بجائے Liked لکھا ہوا آجائے گا اگر آپ اس پوسٹ کو دوبارہ ان لائک کریں گے تو جو پیسے آپ کو پہلے لائک کرنے کے ملے تھے وہ واپس کاٹ لئے جائیں گے ۔ ایک پوسٹ کو لائک کرنے کے آپ کو دس پیسے ملتے ہیں ۔
انکم آن پر پو سٹ پر کومنٹ لکھنا ۔
انکم آن پر کسی پوسٹ پر کومنٹ کرنے کے لئے اس کے نیچے اس پوسٹ کے متعلق جو بھی آپ کا خیال ہو اخلاق اور احترام کے دائرے میں رہتے ہے لکھیں ۔ کوئی بھی کومنٹ کاپی پیسٹ نہ کریں کیونکہ یہ آپشن قابل قبول نہیں ہوگااور کومنٹ بھی با معنی ہونا چاہیے اور کومنٹ کے پیسے بھی صرف اس پوسٹ کے ملیں گے جس کے دل کا نشان سبز ہوگا۔
انکم آن پر پوسٹ کو شیئر کرنے کا طریقہ
انکم آن پر پوسٹ کو شیئر کرنے کے لئے پوسٹ کے نیچے شیئر کے بٹن پر کلک کریں تو سوشل میڈیا کے کچھ آئی کان کھل جاتے ہیں جیسے کہ فیس بک ، گوگل پلس، ٹویٹر اور انکم آن وغیرہ آپ ان میں سے جس پر چاہیں شیئر کر سکتے ہیں انکم آن پر شیئر کرنے سے آپ کی شئیر کی گئی پوسٹ آپ کی ٹائم لائن پر آجائے گی۔ ایک پوسٹ کو شیئر کرنے سے دس پیسے ملتے ہیں ۔انکم آن پر کمائے گئے پیسے نکلوانے کا طریقہ
انکم آن پر کمائے گئے پیسے نکلوانہ بہت ہی آسان ہے جیسے ہی آپ کی نکلوائے جانے کی رقم ایک ہزار یا ایک ہزار روپے سے زیادہ ہوجاتی تو آپ اپنے پیسے نکلوانے کی درخواست دے سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو ودڈرا پیمنٹ کے بٹن کو کلک کرنا ہوگا وہاں پر ایک فارم کھل جائے گا جس پر آپ کو اپنا ملک سلیکٹ کرنا ہوگا اسکے بعد شناختی کارڈ کا نمبر دینا ہوگا اور پیسے نکلوانے کا ذریعہ یعنی ایزی پیسہ ، موبی کیش ، یو بی ایل اومنی یا جو بھی آپ کو مناسب لگے اس کو سیلکٹ کریں وہ آپ کو ای میل کے ذریعے آپ کا خفیہ کوڈ بھیج دیں گے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر آپ کے پیسے آپ کے پاس پہنچ جائیں گے۔انکم آن پر کام کرنے کے لئے کچھ اہم باتوں کا خیال رکھنا بہت ہی ضروری ہے
ایک آدمی صرف ایک اکاؤنٹ بنا سکتاہے اگر دو اکاؤنٹ بنائیں گے یا کسی جھوٹے نام سے بنائیں گے تو آپ کا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بلاک کر دیا جائے گا
پوسٹ اور کومنٹ کرتے ہوئے اپنی اقدار اور پہچان کو مت بھولیں کیوں کہ یہاں آپ کی نقلی پہچان نہیں ہوگی بلکہ اصلی پہچان ہوگی اور اخلاقیات ہی انسان کی پہچان ہوتے ہیں۔





