شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ابھی بھی مزید کئی سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور اگر پاکستان ٹیم کو بھی ضروت پیش آئی تو حاضر ہوں گا۔
قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام توجہ کرکٹ پر ہے، ابھی بھی کئی سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں، پاکستان ٹیم کو جب بھی میری ضرورت ہوئی تو میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے حاضر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب ہیڈ کوچ مکی آرتھر باصلاحیت کوچ ہیں جب کہ انضمام الحق کی موجودگی سے بھی بلے بازوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے اگر ٹیسٹ سیریز برابر بھی کردی تو یہ کامیابی کے مترادف ہوگی۔ آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کو چھوڑنے کی کوئی خاص وجہ نہیں صرف چند چیزیں حل طلب ہیں، پیشہ وارانہ کرکٹر ہوں کسی بھی ٹیم میں شامل ہو سکتا ہوں جب کہ بگ بیش نے بھی متعدد بار آفر کی، اس سال کسی بھی ٹیم کاحصہ بن سکتا ہوں۔
